empty
 
 
pk
سپورٹ
فوری اکاونٹ کھولیں
تجارتی پلیٹ فارم
رقم جمع کروانا / نکلوانا

03.03.202215:55 Forex Analysis & Reviews: امریکی ڈالر سب سے اوپر ہے

Exchange Rates 03.03.2022 analysis

قلیل مدتی واپسی سے قطع نظر امریکی ڈالر اپنی مقابل کرنسی پر مضبوطی پکڑ رہا ہے - یورو ابھی مضبوطی حاصل کرنے کی کوشش میں ہے - بہرحال اس نے وقتاً فوقتاً باٹم کو حاصل کیا ہے - اس حوالے سے یورو / ڈالر پئیر واضح رجحان پکڑنے میں ناکام رہا ہے

علاقہ کی کشیدہ سیاسی صورتحال کے سبب یورو کمزور ہوا ہے - یہ موجود سطح پر کنسولیڈیٹ کرنے کی کوشش میں ہے - اس کے علاؤہ یورو امریکی ڈالر کے مقابلہ میں کمزور ہوا ہے اور بئیرش رجحان آزما رہا ہے - گزشتہ ہفتہ سے یہ سنگل کرنسی مئی 2020 کی کم ترین سطح تک پہنچ رہی ہے - اُس وقت یورو / یو ایس ڈی پئیر 1.1100 کے قریب تجارت کر رہا تھا

مارکیٹ میں صورتحال روس - یوکرائن میں بڑھتے ہوئے تنازعہ اور اس کے منفی اثرات کے سبب خراب ہوئی ہے - تجزیہ کاروں کا یہ خدشہ ہے کہ عالمی معیشت جمود کا شکار ہو سکتی ہے - اسی وجہ سے ایف ای ڈی کو انٹرسٹ ریٹ میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے - مغربی ممالک نے اگرچہ روس کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں لیکن معیشت دان ان کے اُلٹا اثر انداز کے خدشات سے پریشان ہیں

جغرافیائی سیاسی تنازعات میں اضافے کے بعد متعدد ریاستوں کی طرف سے متعارف کرائی گئی پابندیاں یورو بلاک کی معیشت کو مزید کمزور کر سکتی ہیں۔ اس کی وجوہات روس کے ساتھ طویل مدتی تجارتی تعاون اور توانائی کی برآمدات پر خاصاً ذیادہ انحصار ہے۔ اگر فریقین معاہدہ کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو یورپی یونین کے ممالک کو افراط زر میں اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس طرح، افراط زر سٹیگ فلیشن (افراط زر کي صورت جس ميں مال کي متناسب مانگ يا روزگار مہيّا نہ ہو) میں بدل سکتی ہے۔ اگر یہ صورتحال درست ثابت ہو جاتی ہے، تو اس سے یورو زون میں صارفین کے اخراجات بری طرح متاثر ہوں سے ۔ جی ڈی پی میں 0.5 فیصد کمی کا امکان ہے۔

موجودہ صورتحال کے سبب یورو اب فلیٹ انداز میں تجارت کر رہا ہے۔ 3 فروری کو، یہ 21 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب اس خدشے کے باعث منڈلا رہا تھا کہ یوکرین میں بحران یورو زون کی اقتصادی ترقی کو نقصان پہنچائے گا۔ یورو/ یو ایس ڈی پئیر 1.1100 تک نیچے آ گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یورو 1.1000 تک گراوٹ کا شکار ہو سکت ہے۔ ہدف کی سطح 1.1080 پر واقع ہے۔ اگر بُلز اس سطح کی حفاظت کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو تنزلی کی تجارت کے دوبارہ شروع ہونے کا واضح امکان ہے ۔ 3 مارچ کو، یورو / یو ایس ڈی پئیر 1.1105 کے قریب تھا، تنزلی کے بل کھاتے انداز کے آغاذ میں ہے

Exchange Rates 03.03.2022 analysis

فاریکس حکمت عملیاں بنانے والے امریکی کرنسی میں مضبوطی جب کہ یورو میں مزید کمی کی توقع رکھتے ہیں - اسی دوران امریکی ڈالر میں بطور سیف ہیون ایسٹ اضافہ بھی جاری ہے - اُن کا اندازہ ہے کہ تنزلی سے قبل یورو میں 1.1105 سے اوپر کا اضافہ مل سکتا ہے اس کے فوراً بعد نیچے کی جانب واپسی کی پیش گوئی ہے - اگر پئیر 1.1080 کی سطح توڑ لیتا ہے تو اس سے 1.1000 کی جانب راہ ہموار ہوگی - اس کے علاؤہ روس - یوکرئن تنازعہ کا امریکی ڈالر کے مقابلہ میں یورو زون کی معیشت پر گہرا اثر ہوگا - لہذا جب تک فریقین کسی تصفیے پر پہنچ نہیں جاتے تب تک یورو / یو ایس ڈی ایک لمبے عرصہ کے لئے بئیرز کے قابو میں رہے گا

امریکی کرنسی کو ریٹ میں اضافہ کا بھی فائدہ ہوگا - مارکیٹ کے شُرکاء جرومے پاؤل کی جانب سے اشاروں کے انتظار میں ہیں علاقائی سیاسی صورتحال کے غیر یقینی ہونے کے سبب ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس کے اضافہ کا امکان خاصا کم ہے - بہرحال معیشت دان اس حوالے سے بات کر رہے ہیں کہ سال میں 4 مرتبہ 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ لازم ہے

جرومے پاؤل نے اس پر غور کیا ہے با مساعد معاشی اور سیاسی حالات سے قطع نظر امریکی ڈالر مضبوط رہا ہے - اُنہیں یقین ہے کہ بطور ریزرو کرنسی کے لئے بشمول بڑھتی ہوئی انفالیشن کے کوئی بھی چیز امریکی ڈالر پر اثر انداز نہیں ہو سکتی ہے - پاؤل اس حوالے سے بھی پُر اعتماد ہیں کہ امریکی کرنسی ہی بہترین طویل مُدتی آپشن ہے

امریکی ڈالر کو مثبت میکرؤ شماریات کی تائید بھی حاصل ہے - اے ڈی پی رپورٹ کے مطابق فروری میں معیشت میں 388000 کی پیش گوئی کے مقبلہ میں 475000 نئی ملازمتیں شامل ہوئی ہیں - مضبوط اے ڈی پی رپورٹ امریکی لیبر مارکیٹ میں دوبارہ بہتری کا ایک اشارہ ہے - معاشی رپورٹس سے انداز لگاتے ہوئے ایف ای ڈی کی جانب سے مالیاتی پالیسی کو سخت کرنے کا فیصلہ معیشت کے لئے نقصان دہ نہیں ہوگا

Larisa Kolesnikova,
Analytical expert of InstaSpot
© 2007-2024
Benefit from analysts’ recommendations right now
Top up trading account
Open trading account

InstaSpot analytical reviews will make you fully aware of market trends! Being an InstaSpot client, you are provided with a large number of free services for efficient trading.

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.