empty
 
 
pk
سپورٹ
فوری اکاونٹ کھولیں
تجارتی پلیٹ فارم
رقم جمع کروانا / نکلوانا

18.11.202114:33 Forex Analysis & Reviews: جی بی پی/ یو ایس ڈی : 18 نومبر کے لئے امریکی دورانیہ کا منصوبہ (صبح کی تجارتوں کا تجزیہ)۔ پاؤنڈ کے خریدار دوبارہ رک گئے ہیں۔ مزید اضافہ کے لئے کیا درکار ہے؟


جی بی پی/ یو ایس ڈی پر طویل پوزیشنیں کھولنے کے لیے، آپ کو درکار ہے

دن کا پہلا حصّہ کافی سکون سے گزرا۔ اپنی پیش گوئی میں، میں نے کئی سطحوں پر توجہ دی تھی جو اب بھی قائم ہیں، کیونکہ ان تک پہنچنا ممکن نہ ہو سکا تھا۔ اہم بنیادی اعداد و شمار کی عدم موجودگی کے باعث کم اتار چڑھاؤ شمالی آئرلینڈ کے پروٹوکول کی تعمیل پر یورپی یونین اور برطانیہ کے نمائندوں کے کل ہونے والے اجلاس سے قبل پاؤنڈ کے نئے ممکنہ خریداروں کو خرید سے روکے ہوئے ہے۔ تکنیکی نقطہ نظر سے دن کے دوسرے حصے میں کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا ہے۔ آئیے امید کرتے ہیں کہ مارکیٹ آپ کو بور نہیں ہونے دے گی

Exchange Rates 18.11.2021 analysis

میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ فیڈ فلاڈیلفیا مینوفیکچرنگ انڈیکس اور بے روزگاری کے فوائد کے لئے ابتدائی درخواستوں کی تعداد پر توجہ دیں۔ ان اشاریوں پر پیش رفت نہ ہونے سے ڈالر پر دباؤ بڑھ سکتا ہے جس سے برطانوی پاؤنڈ کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔ تاہم میری رائے میں، رجحان کے خلاف موجودہ حالات میں خریدنے کی بہترین صورت 1.3460 کے سپورٹ ایریا میں نیچے کی طرف تصحیح اور وہاں مصنوعی بریک ڈاؤن کی تشکیل ہوگی ۔ اس طرح کی صورتحال امریکہ کے میکرو اکنامک اشاریوں کے اجراء کے بعد نافذ کیا جاسکتا ہے۔

اس سطح پر، وہاں بھی موونگ ایوریج بُلز کے حق میں ہے. 1.3460 کو توڑنے کی ناکام کوشش پئیر میں اضافہ کی تصحیح کا امکان برقرار رکھے گی اور 1.3521 کو آپ ڈیٹ کرنے کے لئے طویل پوزیشنوں میں ایک عمدہ انٹری پوائنٹ تشکیل دے گی۔ صرف ایک بریک ڈاؤن اور اوپر سے نیچے تک اس سطح کا ٹیسٹ زیادہ سے زیادہ 1.3567 تک کا راستہ کھول دے گا، جہاں میں منافع حال کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔

ایک مزید آگے کا ہدف 1.3605 کی سطح ہوگی۔ دوپہر کے وقت پئیر میں کمی اور 1.3460 پر بُلز کی سرگرمی کی عدم موجودگی کی صورت کے تحت پاؤنڈ پر دباؤ واضح طور پر بڑھ سکتا ہے - فیڈرل ریزرو سسٹم کے نمائندوں کے بیانات اس میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ، میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ 1.3411 کے علاقے میں مصنوعی بریک کے بعد ہی نئی طویل پوزیشنیں کھولیں۔ آپ جی بی پی / یو ایس ڈی کی خریداری کو دن کے اندر 25-30 پوائنٹس کی تصحیح پر بھروسہ کرتے ہوئے ہفتے کے کم ترین سطح 1.3354 یا اس سے بھی نیچے1.3308 کی سپورٹ سے واپسی کے لئے فوری طور پر دیکھ سکتے ہیں -

جی بی پی/ یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لیے، آپ کو درکار ہے

بئیرز کے پاس دلائل ختم ہو چکے ہیں اور وہ بریگزٹ کے معاملے پر صرف بری خبر کا انتظار اور امید ہی کر سکتے ہیں، جو میرے خیال میں بہت سے لوگ پہلے ہی بھول چکے ہیں۔ لیکن " منہ گندہ کرنے کے مصداق" پاؤنڈ کے فروخت کنندگان کو 1.3521 کی مزاحمت کو بچانے کی بہت کوشش کرنی چاہئے جس تک ہم یورپی دورانیہ میں نہیں پہنچے تھے۔ صرف وہاں ایک مصنوعی بریک ڈاؤن کی تشکیل مختصر پوزیشنوں میں ایک اچھے انٹری پوائنٹ کی تشکیل کا باعث بنے گی، جس کے بعد جی بی پی / یو ایس ڈی میں 1.3460 کے علاقے تک کمی آئے گی، جہاں موونگ ایوریج ہے جو پئیر میں تنزلی کی صلاحیت کو محدود کرے گی۔

اس حد کو توڑنا فروخت کنندگان کے لئے اتنا ہی اہم کام ہوگا۔ نیچے سے اوپر کی طرف 1.3460 کا ٹیسٹ ہفتے کی کم ترین سطح تک تنزلی کے لئے نئی مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لئے ایک اضافی اشارہ بناتا ہے: 1.3411 اور 1.3354، جہاں میں نفع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر اس پئیر میں امریکی دورانیہ میں اضافہ ہوتا ہے اور 1.3521 کی سطح پر فروخت کنندگان نہیں ملتے ہیں تو بہتر ہے کہ فروخت کو 1.3567 کی بڑی مزاحمت تک ملتوی کر دیا جائے۔ میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ 1.3605 یا اس سے بھی اوپر 1.3649 کے علاقے میں ایک نئی بلند ترین سطح سے فوری طور پر مختصر پوزیشنیں کھولیں، دن کے اندر پئیر کی واپسی کے لئے 20-25 پوائنٹس کی کمی پر نظر رکھیں۔

Exchange Rates 18.11.2021 analysis

نومبر 9 کے لئے سی او ٹی کی رپورٹوں (کمیٹمنٹ آف ٹریڈر) میں مختصر پوزیشن میں اضافہ اور طویل پوزیشنوں میں تیزی سے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ سے منفی ڈیلٹا ظاہر ہوا ہے۔ رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں برطانیہ کی جی ڈی پی کی شرح نمو کے کمزور اعداد و شمار کے ساتھ ساتھ افراط زر کی بلند شرح کی وجہ سے چوتھی سہ ماہی میں خوردہ فروخت میں مزید سنگین سست روی کا خطرہ ہے اس تمام کی وجہ سے پاؤنڈ میں کمی آئی ہے اور اس پر مسلسل دباؤ رہا ہے ۔ ایک اہم نکتہ سرور آئرلینڈ پروٹوکول کے ارد گرد کی صورتحال کی خرابی تھی جسے برطانیہ کے حکام مستقبل قریب میں معطل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس پر یورپی یونین کچھ انتقامی اقدامات متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے- اس سے برطانوی پاؤنڈ کے خریداروں میں اعتماد میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے ۔

اس دوران امریکہ میں ہم افراط زر میں اضافہ دیکھ رہے ہیں اور اگلے سال وقت سے پہلے ہی شرح سود میں اضافہ کے بارے میں بات چیت میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے امریکی ڈالر کو نمایاں مدد ملتی ہے۔ تاہم میں بہت بڑی کمی کی صورت میں پئیر میں خرید کی حکمت عملی پر قائم رہنے کی تجویز دیتا ہوں، جو مرکزی بینک کی پالیسی میں غیر یقینی صورتحال کے پس منظر کے خلاف ملے گی۔ سی او ٹی کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنیں 57,255 کی سطح سے کم ہو کر 54,004 کی سطح پر آ گئیں جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں 42,208 کی سطح سے 66,097 کی سطح تک بڑھ گئیں ہیں۔ اس سے منفی سمت میں غیر تجارتی نیٹ پوزیشن میں تبدیلی آئی ہے ۔ ڈیلٹا ایک ہفتہ پہلے کی سطح 15,047 کے مقابلے میں -12,093 تھا۔ بینک آف انگلینڈ کی پالیسی کے نتیجے میں جی بی پی/ یو ایس ڈی کی ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.3654 سے 1.3563 تک نمایاں طور پر کم ہوگئی ہے۔

انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 یومیہ موونگ ایوریج سے اوپر ہوئی ہے جو کہ شام کے وقت یورو میں اضافہ کے ممکنہ تصحیح کے تسلس کا اشارہ ہے

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.3500 کی سطح پر ٹوٹ جانے سے پاؤنڈ میں ایک نیاء اضافہ ملے گا - انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.3460 کے ایریا میں ٹوٹ جانے سے پئیر پر دباؤ بنے گا

انڈیکیٹر کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

*تعینات کیا مراد ہے مارکیٹ کے تجزیات یہاں ارسال کیے جاتے ہیں جس کا مقصد آپ کی بیداری بڑھانا ہے، لیکن تجارت کرنے کے لئے ہدایات دینا نہیں.

Benefit from analysts’ recommendations right now
Top up trading account
Open trading account

InstaSpot analytical reviews will make you fully aware of market trends! Being an InstaSpot client, you are provided with a large number of free services for efficient trading.

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.