ہمارے ٹیم میں 7000000 سے ذائد تاجران شامل ہیں
ہم تجارت کی بہتری کے لئے ہر روز اکھٹے کام کرتے ہیں اور بہترین نتائج حاصل کرتے ہوئے آگے کی جانب بڑھتے ہیں
دُنیا بھر سے سے لاکھوں ہمارے بہترین کام کو سند عطاء کرتے ہیں آپ اپنا انتحاب کریں باقی ہم آپ کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے اپنی بہترین کوشش کریں گے
ہم مل کر ایک بہترین ٹیم بناتے ہیں
انسٹا فاریکس آپ سے کام کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہے
ایکٹر - یو سی ایف 6 ٹورنامنٹ چیمپین اور واقعی ہیرو
ایک فرد کے جس نے اپنا آپ منوایا ہے وہ فرد کہ جو ہماری راہ پر چلا ہے.
ٹکٹا روو کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ وہ اپنے اہداف کی جانب مسلسل بڑھتا رہتا ہے
اپنے ہنر یا ٹیلنٹ کے تمام پہلو آشکار کررہے ہیں
پہچانیں ، کوشش کریں ، ناکام ہوں لیکن کبھی نہ رُکیں
انسٹا فاریکس آپ کی کامیابی کی کہاں یہاں سے شروع ہوتی ہے
جی بی پی/ یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنز کھولنے کے لیے آپ کو ضرورت ہے
توقع کے بلکل مطابق برطانوی پاؤنڈ پر دباؤ دن کے پہلے نصف حصے میں موجود رہا، خصوصا بینک آف انگلینڈ کے گورنر کے کل کے بیانات کے بعد یہ دباؤ دیکھا گیا ہے صبح کی پیش گوئی میں، میں نے 1.3084 کی سطح پر توجہ دی اور مارکیٹ میں داخل ہونے کے بارے میں فیصلے کرنے کی سفارش کی تھی ۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھتے ہیں اور معلوم کرتے ہیں کہ کیا ہوا تھا ۔ اوپر سے نیچے تک کے واپس ٹیسٹ کے بغیر اس رینج کے فوری بریک آؤٹ نے ہمیں پئیر میں مزید تنزلی کے تناظر میں شارٹ پوزیشنز کے ایک آسان انٹری پوائنٹ بنانے کی اجازت نہیں دی تھی حالانکہ اس کے بغیر پاؤنڈ فروخت کرنا ممکن تھا کیونکہ کل کی کمی کے بعد رجحان واضح طور پر بئیرز کے حق میں تھا۔ اس کے نتیجے میں ہم نے جی بی پی/ یو ایس ڈی میں کمی دیکھی ہے جو 1.3437 کے سپورٹ ایریا میں 50 پوائنٹس سے زیادہ تھی۔
دوپہر کے وقت تمام توجہ امریکی لیبر مارکیٹ سے متعلق رپورٹ پر مرکوز رہے گی کیونکہ پاؤنڈ کی مزید سمت کا انحصار ان اعداد و شمار پر ہے۔ بُلز کمزور انڈیکیٹر پر بھروسہ کریں گے، جس سے انہیں ہفتے کے آخر میں اضآفہ کی تصحیح کی کم از کم کچھ امید ملے گی۔ بُلز کا بنیادی کام صبح کی سطح 1.3468 پر دوبارہ قابو حاصل کرنا ہے۔ لیبر مارکیٹ کے بارے میں کمزور اعداد و شمار اس حد سے اوپر بریک کی اجازت دیں گے اور اوپر سے نیچے تک اس کا واپس ٹیسٹ لانگ پوزیشنز کے لئے انٹری پوائنٹ فراہم کرے گا۔ اس طرح کی صورت سے متعدد بئیرز کے اسٹاپ آرڈرز مسمار ہو جائیں گے اور آج کی بُلند ترین سطح 1.3515 تک براہ راست راہ ہموار ہو جائے گی۔
موونگ ایوریج کہ جو پئیر میں اضافہ کی صلاحیت کو محدود کرتی ہے اس سطح سے اوپر سے گُزر رہی ہے۔ اس ایریا سے آگے جانے سے 1.3572 اور 1.3608 کو اپ ڈیٹ کرنے کا امکان بڑھ جائے گا، لیکن یہ نان فارم روزگار تبدیلی کے لئے بہت ناقص رپورٹ کی وجہ سے ممکن ہوسکے گا۔ دوپہر کے وقت پئیر میں مزید کمی کی وجہ سے خریداروں کے لئے ایک اہم کام 1.3419 کی سپورٹ کا تحفظ کرنا ہوگا۔ صرف مصنوعی بریک ڈاؤن کی تشکیل سے دن کے دوران پاؤنڈ میں کی اوپر کی طرف اصلاح کے امکانات میں اضافہ ہوگا۔ 1.3419 کے علاقے میں بُلز کی جانب سے فعال تجارت کی عدم موجودگی کی صورت میں پاؤنڈ خریدنے کا بہترین آپشن اگلے سپورٹ لیول 1.3375 کا ٹیسٹ ہونا ہوگا - میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ مصنوعی بریک کے بعد ہی وہاں رجحان کے خلاف لانگ پوزیشنز کھولیں۔ آپ ایک دن کے اندر 25-30 پوائنٹس کی تصحیح کی بنیاد پر کم از کم 1.3308 سے واپسی کے لئے فوری طور پر جی بی پی / یو ایس دی کی خریداری دیکھ سکتے ہیں۔
جی بی پی/ یو ایس ڈی پر شارٹ پوزیشنز کھولنے کے لیے، آپ کو ضرورت ہے
فروخت کنندگان کے پاس مارکیٹ کو اپنے قابو میں رکھنے کے بہت سے مواقع ہیں - انہیں صرف امریکی لیبر مارکیٹ کے بارے میں ایک مضبوط رپورٹ کی ضرورت ہے۔ اس صورت میں بئیرز پاؤنڈ کو ہفتہ وار کم ترین سطح سے نیچے لے جا سکیں گے۔ 1.3419 کا بریک آؤٹ اور نیچے سے اوپر کی طرف کا واپس ٹیسٹ جی بی پی / یو ایس ڈی کے لئے فروخت کا اشارہ تشکیل دے گا اس ماہ کی نئی کم ترین سطح تک تنزلی کے رجحان میں تسلسل کی امُید 1.3375 اور 1.3308کی کم ترین سطح تک فراہم کرے گا ایک زیادہ آگے کا ہدف 1.3254 کا ایریا ہوگا، جہاں میں منافع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ تاہم امریکی لیبر مارکیٹ کے بارے میں بہت مضبوط اعداد و شمار کے معاملے میں ایسی صورت ممکن ہو سکے گی۔ دن کے دوسرے حصے میں جی بی پی/ یو ایس ڈی میں اضآفہ کی صورت میں بئیرز 1.3468 کی ریزسٹنس کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہوں گے۔ تاہم، صرف وہاں ایک مصنوعی بریک ڈاؤن کے بننے سے مارکیٹ میں ایک اچھا انٹری پوائنٹ دے گا.
اکتوبر19 کے لئے سی او ٹی کی رپورٹوں (کمیٹمنٹ آف ٹریڈز رپورٹ) میں مختصر پوزیشنز میں کمی اور لانگ پوزیشنز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو اس ماہ کے وسط میں دیکھے جانے والے پاؤنڈ میں اضافے کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ بینک آف انگلینڈ کے فیصلے سے مستقبل قریب میں برطانوی پاؤنڈ کی سمت کا تعین کیا جائے گا۔ غالب امکان ہے کہ نیچے کی طرف اصلاح کے بعد بُلز موقع سے فائدہ اٹھائیں گے اور ریگولیٹر کے فیصلوں کے باوجود زیادہ پرکشش قیمتوں پر دوبارہ پاؤنڈ خریدنا شروع کر دیں گے جس سے صرف مختصر مدت میں جی بی پی / یو ایس ڈی متاثر ہوگا۔
بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلی کی تقریر سے مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں کیونکہ افراط زر کے دباؤ کا مسئلہ مرکزی بینک کو جلد یا بدیر کارروائی کرنے پر مجبور کر دے گا۔ میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ پاؤنڈ کی مزید مضبوطی پر بھروسہ کریں اور قلیل مدت میں کسی بھی کمی سے فائدہ اٹھائیں، جو کمزور بنیادی اعداد و شمار کی صورت میں بن سکتا ہے۔ سی او ٹی کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنیں 46,794 کی سطح سے بڑھ کر 49,112 کی سطح پر پہنچ گئیں ہیں جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں 58,773 کی سطح سے گر کر 47,497 کی سطح پر آ گئیں۔ اسی وجہ سے غیر تجارتی نیٹ پوزیشن منفی سے مثبت پوزیشن میں تبدیل ہوئی ہیں ۔ ڈیلٹا ایک ہفتہ قبل کی سطح 11979 کے مقابلہ میں 1,615 تھا،. جی بی پی/ یو ایس ڈی کی اختتامی قیمت میں 1.3591 سے 1.3735 تک نمایاں اضافہ ہوا ہے
انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
تجارت 30 اور 50 یومیہ موونگ ایوریج سے نیچے ہوئی ہے جو پاؤنڈ پر دباؤ کا اشارہ ہے
نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
اضافہ کی صورت میں انڈیکیٹر کی اوسط حد 1.3485 کے ایریا میں ریزسٹنس فراہم کرے گی
انڈیکیٹر کی تفصیل
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )
فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9
بولینجر بینڈز - پریڈ 20
نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں
لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے
*تعینات کیا مراد ہے مارکیٹ کے تجزیات یہاں ارسال کیے جاتے ہیں جس کا مقصد آپ کی بیداری بڑھانا ہے، لیکن تجارت کرنے کے لئے ہدایات دینا نہیں.
InstaSpot analytical reviews will make you fully aware of market trends! Being an InstaSpot client, you are provided with a large number of free services for efficient trading.